Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست نمٹا دی گئی

درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
شائع 26 جولائ 2023 12:20pm
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری - تصویر/ فائل
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری - تصویر/ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست نمٹادی۔

درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری یش ہوئے اورعدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کی معافی پر کمیشن کے آرڈرکی کاپی فیصل چوہدری کو فراہم کردی گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا اور انہیں حریری معافی نامہ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

Fawad Chaudhary