Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: دوپہر میں گرمی مزید بڑھ سکتی ہے، محکمہ موسمیات

آج شہر میں حبس برقرار اور سمندری ہوائیں معطل رہیں گی
شائع 26 جولائ 2023 12:04pm
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ تصویر: روئٹرز/ فائل
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ تصویر: روئٹرز/ فائل

کراچی میں موسم آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ دوپہر میں گرمی مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں حبس برقرار اورسمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ اس دوران موسم جزوی طور ابر آلو رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ دوپہر میں مزید گرمی بھی متوقع ہے۔

شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا نتاسب 83 فیصد ہے۔ شہر میں گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 28 عشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Met Office

Rain

Heat Wave