Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذیابیطس پر ادویات کے بغیر قابو پانا ممکن ہے

صحت مند طرزِ زندگی میں تبدیلیوں سے شوگر لیول متوازن رکھیں
شائع 26 جولائ 2023 12:25pm
تصویر: سی ڈی سی
تصویر: سی ڈی سی

ذیابیطس دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کرنے والی ایک مہلک بیماری ہے جو ہائی بلڈ شوگر لیول کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔

اگرچہ ذیابیطس کی سطح کو ادویات کے استعمال سے کم رکھا جاسکتا ہے لیکن قدرتی اور صحت مند طرزِ زندگی میں تبدیلیوں سے بھی شوگر لیول کو متوازن رکھ سکتےہیں۔

ذیابیطس کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین نے کچھ تجاویز مرتب کی ہیں۔

صحت مند کھانا کھائیں

ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کیلئے متوازن غذا کھانا ضروری ہے۔ کھانے میں ریفائنڈ شوگر کی مقدار کم ہونا لازم ہے۔ اپنے کھانوں میں مختلف قسم کے پھل، سبزیاں، اناج اور پروٹین شامل کریں۔

باقاعدگی سے ورزش

باقاعدگی سے ورزش کرنا ذیابیطس کے کنٹرول میں بہت فائدہ مند ہے کیونکہ ورزش انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہےاور خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے۔ کم از کم 150 منٹ کی ورزش جیسے تیز چلنا، تیراکی، یا سائیکل چلانابہترین ہے۔

متوازن وزن

اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو وزن کو کم کرنے پر غور کریں کیونکہ اس سے انسولین کی حساسیت اور بلڈ شوگر کنٹرول میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔

کاربوہائیڈریٹ کا استعمال

کاربوہائیڈریٹس خون میں شوگر کی سطح پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ ذیابیطس کے کنٹرول کے لئے کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کو سمجھنا ضروری ہے۔ دن بھر میں اناج اور پھلیاں کاربوہائیڈریٹ کی متوازن مقدار فراہم کرتی ہیں۔

اسٹریس مینیجمنٹ

اسٹریس آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو متاثر کرسکتا ہے جو گلوکوز کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔ اسٹریس کو کم کرنے کیلئے آپ مراقبہ، گہری سانس لینے کی مشقیں اور یوگا کرنے میں مشغول رہیں۔

خود کو ’ہائیڈریٹ‘ رکھیں

ذیابیطس کے کنٹرول کیلئے مناسب ہائیڈریشن ضروری ہے۔ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینے کی عادت آپ کو ہائیڈریٹ رکھے گی۔

خون میں شوگر کی سطح پر نظر

باقاعدگی سے خون میں شوگر کی سطح کی نگرانی کرنا ضروری ہے۔ اس کا ریکارڈ رکھیں کیونکہ یہ آپ کے طرزِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

صحت

Diabetes

health tips

lifestyle

life and style