Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی پرو لیگ کیلئے اب تک کن فٹ بالرز نے معاہدے کرلیے

کئی کھلاڑی سعودی پرو لیگ کے لیے ٹاپ یورپی لیگز کو چھوڑ رہے ہیں
شائع 26 جولائ 2023 02:00pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

سعودی پرو لیگ کے لیے اب تک متعدد فٹبالرز نے معاہدے کرلیے ہیں، جن میں عالمی شہرت یافتہ فُٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں۔

سعودی پرو لیگ میں کھلاڑیوں کے شامل ہونے کا سلسلہ پُرتگالی فٹبال سُپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے شروع ہوا، جنہوں نے جنوری میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے النصر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس اقدام کے بعد کئی کھلاڑیوں نے رونالڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی پرو لیگ کے لیے ٹاپ یورپی لیگز کو چھوڑ رہے ہیں۔

کریم بینزیما نے ریال میڈرڈ چھوڑ دیا، جنہوں نے سب سے زیادہ گول کیے تھے۔ 35 سالہ کریم پانچ مرتبہ UEFA چیمپئنز لیگ کے فاتح اور موجودہ بیلن ڈی آر ہولڈر ہیں، انہوں نے دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کی قیمت فی سیزن پر 213 ملین امریکی ڈالر ہے۔

این گولو کانٹے جدہ میں اپنے ہم وطن بینزیما کے ساتھ شامل ہوں گے۔ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ تین سال کے لیے التحاد میں شامل ہونے کے بعد ہر سال 109.8 ملین ڈالر کمائیں گے۔ 32 سالہ کانٹے نے چیلسی کے ساتھ ساتویں سیزن کے دوران پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ دونوں میں ٹرافیاں حاصل کیں ہیں۔

پُرتگال سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ ڈیوگو جوٹا اسکاٹش جائنٹس کے لیے دو سیزن میں ایک شاندار کھلاڑی رہے تھے۔ انہوں نے تین سالہ معاہدے پر التحاد میں شمولیت اختیار کی ہے، جس کی منتقلی کی فیس 31.73 ملین ڈالر تھی۔

پُرتگالی مڈ فیلڈر روبن نیوس نے 26 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں سعودی لیگ میں 60 ملین ڈالر کے لیئے تین سال کے معاہدے پر الہلال میں شمولیت اختیار کی ہے۔

افریقی ملک سینیگال سے تعلق رکھنے والے کالیڈو کولبیلی تین سال کے معاہدے پر ریاض میں نیوس کے ساتھ شامل ہوں گے۔ برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ٹرانسفر فیس تقریباً 21.6 ملین ڈالر تھی۔

سربیا کے 28 سالہ سرج ملنکوک سیوک نے 2026 تک الہلال کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ اطالوی میڈیا کے مطابق الہلال ان کو تقریباً 44.5 ملین ڈالر ادا کرے گا۔

سینیگال کے گول کیپر ایڈورڈ مینڈی اسٹامفورڈ برج سے تین سیزن کے بعد تین سالہ معاہدے پر جدہ جائیں گے۔ برطانوی میڈیا نے بتایا کہ سعودی کلب 31 سالہ گول کیپرکو تقریباً 20.24 ملین ڈالر ادا کرے گا۔

برازیل کے 31 سالہ رابرٹو فرمینو فارورڈ لیورپول کے ساتھ آٹھ شاندار سیزن کے بعد مفت ٹرانسفر پر الاحلی میں شامل ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے 2019 میں چیمپئنز لیگ اور 2020 میں پریمیئر لیگ جیتا تھا۔

کروشیا کے 30 سالہ کھلاڑی مارسیلو بروزووک مڈفیلڈر انٹرنیشنل نے تین سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اطالوی میڈیا نے کہا کہ ٹرانسفر فیس 19.6 ملین ڈالر تھی۔

اس کے علاوہ 28 سالہ سیکو فوفانا نے آئیوری کوسٹ کے مڈفیلڈر نے تین سالہ معاہدے پر النصر میں شمولیت اختیار کی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ منتقلی کی فیس تقریباً 28.1 ملین ڈالر تھی۔

برازیل کے کھلاڑی الیکس ٹیلس نے پچھلے سیزن میں ہسپانوی کلب کے ساتھ لون اسپیل کے دوران سیویلا کے ساتھ یوروپا لیگ جیتا تھا۔ ٹیلس نے 2025 تک ایک معاہدے پر دستخط کیے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو اس معاہدے کے لیے تقریباً 7.71 ملین ڈالر ملیں گے۔

Saudia Arabia