Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت: فوجی افسران مُفت شراب لے کر مارکیٹوں میں بیچنے لگے

بھارتی افسران کی کفن کی خریداری پر بھی کروڑوں کی کرپشن
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 10:31am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

بھارتی افواج کرپشن اور عیاشیوں کا گڑھ بن گئی ہیں، بھارتی فوجی افسران اب مُفت شراب لے کر مارکیٹس میں بیچنے لگے، فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کرلی۔

بھارتی افواج میں 2010 سے اب تک 1080 کرپشن اسکینڈلز کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

اعلیٰ جنرل سمیت تین بھارتی افسران کی کارگل جنگ میں کفن کی خریداری پر بھی کروڑوں کی کرپشن سامنے آگئی۔

سپاہی سندو جوگی داس کا کہنا ہے افسران جوانوں کا ویلفئیر فنڈ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں۔

بھارتی عوام نے سوال کیا ہے کہ کیا کرپشن میں ڈوبی بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ پائے گی۔

corruption

Indian Army

Free Liquor