Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور پاکستانی جوڑا مداحوں کی توجہ کا مرکز

اس جوڑے کی محبت کی کہانی اور شادی مداحوں کے درمیان ہمیشہ کشش کا موضوع رہی ہے۔
شائع 25 جولائ 2023 05:06pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا مشہور جوڑا اقراء عزیز اور یاسر حسین کی اپنے بیٹے کبیرحسین کے ساتھ سالگرہ کی وائرل ویڈیو پر صارفین کا دل چسپ ردِعمل سامنے آیا ہے۔

اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرسالگرہ کی ویڈیو شئیر کی ہے جس کو انکے چاہنے والوں نے خوب پسند کیا ہے۔

سالگرہ کی تقریب ایک نجی تقریب تھی جس میں ان کے قریبی خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

جیسے ہی کبیرحسین کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں تو ان کے مداحوں نے ان کے بچے کو پیار اور دعائیں دیں۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں مداح ہیں جہاں وہ اکثر اپنی ذاتی زندگی کی جھلکیاں اور اپنے بیٹے کبیر کے ساتھ گزارے گئے لمحات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ٹیلی ویژن پر اپنی عمدہ اداکاری کے لیے مشہور ورسٹائل اداکارہ اقرا عزیز اور میزبان یاسر حسین پاکستان کی سب سے زیادہ پسندیدہ مشہور جوڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔

اس جوڑے کی محبت کی کہانی اور شادی مداحوں کے درمیان ہمیشہ کشش کا موضوع رہی ہے۔

پاکستان

Celebrities

yasir hussain

birthday

lifestyle

Iqra Aziz