Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج
شائع 25 جولائ 2023 04:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

سپریم کورٹ میں داٸر درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کا حکم معطل کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ ایک ماہ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا حراست میں رکھنے کا حکم نامہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حفاظتی ضمانت دی جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر دیا۔

پنجاب حکومت کی اپیل پر ڈویژن بینچ نے حفاظتی ضمانت کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، موجودہ کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر نہیں ہوسکتی تھی۔

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ کو کسی بھی مقدمےمیں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الہی پر سیاسی بنیادوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا حکم کالعدم قرار دے۔

اسلام آباد

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)