Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاج علی اور عائزہ خان کے رومانوی ڈرامہ ’میں‘ کا ٹیزر جاری

عائزہ خان ایک دہائی بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ بھی نظرآئیں گی
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 04:19pm

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکارعائزہ خان اور وہاج علی کے نئے ڈرامہ سیریل ’میں‘ کا پہلا ٹیزرجاری کردیا گیا۔

ڈرامہ ’تیرے بن‘ کے مرکزی کردارمرتسم کو اس کی شخصیت کی وجہ سے ان کے مداحوں نےبہت پسند کیا تھا اور وہاج علی کے مداح کی اس ڈرامے سے بھی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

بدر محمود کی ڈائریکشن اور زنجبیل عاصم کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ ایک رومانوی کہانی کا عکس ہے جس کے ٹیزر کو صارفین کی ایک بڑی تعداد نے پسند کیا۔

میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان نے منفی کردار ادا کیا تھا تاہم ایک بار پھر وہ اس ڈرامے میں منفی کردار ادا کریں گی جس کی وجہ سے انکے فالوورزمیں خاصی بے چینی بھی نظرآرہی ہے۔

عائزہ خان جلد ایک اور میگا ڈرامہ ’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایک دہائی بعد نظر آئیں گی۔

اس ڈرامے کو قاسم علی مرید ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں۔

پاکستان

Celebrities

lifestyle

Wahaj Ali

Ayeza khan