Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برسات کے موسم میں کون سے پکوان بنائے جائیں

اس موسم میں عمدہ، سستے اورجھٹ پٹ کھانوں سے موڈ مزید خوشگوار بنائیں
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 04:16pm
تصویر: کوکنگ کے
تصویر: کوکنگ کے
تصویر: وسنت مصالحہ
تصویر: وسنت مصالحہ

برسات کا موسم جہاں انسانی مزاج پراچھا اثرڈالتا ہے وہیں لذیذ اور منفرد کھانے اس کا لطف دوبالا کردیتے ہیں۔

بارش کے شوقین افراد اس موسم میں عمدہ، سستے اور جھٹ پٹ کھانوں سے اپنا موڈ مزید خوشگوار بناتے ہیں۔

پاکستان میں عام طورپر یہ پکوان بارشوں میں شوق سے کھائے جاتے ہیں جو سستے ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی لذیذ بھی ہوتے ہیں۔

پکوڑے

پاکستان میں عموماً رمضان میں پکوڑے کھائے جاتے ہیں لیکن برسات کے موسم میں پکوڑوں کا نہ ہونا ایک تعجب سمجھا جاتا ہے۔

جلیبی

بارش کے بعد گرم جلیبی بارش کا مزہ دوبالا کرتی ہیں۔ دوکانوں پر موجود جلیبیوں کے علاوہ گھروں میں بھی ان کو بنایا باتا ہے۔

آلو کے پراٹھے

بارشوں میں آلو کے پراٹھے بھی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

آلو کی بھجیاں اور کچوری

آلو کی لذیذ بھجیاں اگر کچوری کے ساتھ کھائی جائے تو انسان ’واہ واہ‘ کئے بغیر نہیں رہ سکتا ہے۔

میٹھی ٹکیاں

پاکستان میں نمکین کھانوں کے ساتھ میٹھی ڈشز بھی ذوق و شوق سے کھائی جاتی ہیں۔ گھروں میں گرما گرم میٹھی ٹیکیاں کی دسترخوان پر موجودگی مزید لطف میں اضافہ کرتی ہیں۔

پاکستان

Rain

دسترخوان

lifestyle

recipes