Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق ، ڈپریشن، بچے کی تحویل: زیبا بختیار نجی زندگی کی مشکلات پر بول پڑیں

زیبا نے گلوکار عدنان سمیع خان سے دوسری شادی کی تھی
شائع 25 جولائ 2023 04:11pm
تصویر: رویواٹ
تصویر: رویواٹ

زیبا بختار کا نام ان اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے جہنوں نے اپنی محنت اور لگن سے خوب شہرت اور نام کمایا، لیکن نجی ذندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا۔ ۔

حآل ہی میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن جرنلسٹ آمنہ عیسانی کو انٹرویو دیتے ہوئے زیبا بختیار نے بتایا کہ عدنان سمیع خان ان کے پہلے شوہر نہیں تھے۔ انکی پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی جوکہ ایک سال کے اندر ہی ٹوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد وہ میڈیا میں آئیں اور بعد میں اپنے کیریئر میں ہی انہوں نے عدنان سے شادی کی۔

زیبا بختیار نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کس طرح 18 ماہ تک بچے کی کسٹڈی کے لیے جدوجہد کی اور اذان (بیٹا) کو آج تک باپ سے نفرت نہیں سکھائی۔

زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ کم عمری میں شادیاں کرنے، پھر طلاقیں ہوجانے، بچے کی حوالگی سے متعلق عدالتوں کے چکر کاٹنے اور شوبز میں شہرت حاصل کرنے کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور کچھ وقت تک انہوں نے ڈپریشن کی ادویات بھی لیں جس کے بعد ادویات لینا بند کرکے ورزش اور کھانے پینے پر توجہ دے کر ڈپریشن کا مقابلہ کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس عمر میں بھی جسمانی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں، باقاعدہ جم جاتی ہیں، انہوں نے سکس پیک باڈی بنا لی ہے جب کہ ورزش کے دوران 16 کلو تک وزن اٹھا لیتی ہیں۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ڈپریشن کے لیے معالج کے پاس ضرور جائیں لیکن زیادہ تر ادویات کے بجائے دوسرے قدرتی طریقوں سے اس پر قابو پائیں اور ہر وہ کام کریں جس میں انہیں خوشی محسوس ہوتی ہو۔

پاکستان

Women

lifestyle

شخصیات

zeba bakhtiar