Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار

لاہور اور فیصل آباد سے کراچی جانے والی ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوں گی، ترجمان
شائع 25 جولائ 2023 01:39pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب میں موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے جانے والی ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

قرا قرم لاہور سے کراچی کیلئے شام 7 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 7 بجکر30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہونی ہے۔

ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کیلئے شام 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق باقی تمام ٹرینیں مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

Pakistan Railways

Rain

train schedule