مون سون کے دوران حادثات سے کیسے بچا جائے؟
موسمِ برسات ہرایک کا پسندیدہ ہوتا ہے کیونکہ یہ زندگی کی مصروفیات سے ہٹ کرلوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرتا ہے اور لوگ اس موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
لیکن پاکستان میں رہنے والوں کیلئےبرسات کے باعث سڑکوں پر کھڑا پانی مشکلات کا سبب بھی بنتا ہے، خصوصاً شہرِقائد کا انفراسٹرکچراس دوران کسی آزمائش سے کم نہیں محسوس ہوتا۔
اس موسم میں ہنگامی حادثات سے بچنے کیلئے ذیل میں چند تجاویز دی گئی ہیں۔
حادثات سے بچیں
تاروں کو نہ چھوئیں اورتاروں اور ساکٹ کو دستانے کے بغیر ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔
بچوں کوبجلی کے گرے ہوئے تاروں سے دور رہنے کے بارے میں ضرور آگاہی دیں۔
برقی آلات کو ان پلگ کریں
استعمال نہ ہونےوالے برقی آلات کو برسات کے دوران ان پلگ کریں۔
مون سون کے موسم میں اپنی گاڑیوں کو براہ راست بجلی کی لائنوں کے نیچے یا یوٹیلیٹی کھمبوں کے قریب پارک نہ کریں۔
پرسکون رہیں اور بارش کا لطف اٹھائیں
بارشوں کے دوران چہل قدمی کرتے ہوئے خشک فٹ پاتھوں پر چلیں اور پانی میں قدم رکھنے سے گریز کریں، چونکہ پانی بجلی کا کنڈکٹرہے تو سڑکوں پر یا کھمبوں یا گرے ہوئے تاروں کے آس پاس نہ چلیں۔
رین کوٹ اور چھتری کا استعمال
بارش کے دوران باہر نکلتے وقت رین کوٹ اور چھتری ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔
فرسٹ ایڈ کٹس
ہر گھر میں فرسٹ ایڈ ایمرجنسی کٹس لازمی ہونی چاہئیے کیونکہ کسی بھی ہنگامی حادثے کے سبب آپ گھر میں اس سے بآسانی مستفید ہوسکتے ہیں۔
صحت کی حفاظت
جما ہوا پانی کیڑوں کا گھر ہے اس لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بارش کا پانی کسی بھی ایسے علاقے میں جمع نہ ہو جو مچھروں اور اس طرح کے دیگر کیڑوں کی رہائش گاہ ثابت ہو اور ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کے انفیکشن کا باعث بن سکے۔
Comments are closed on this story.