Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انجو سے شادی کا ارادہ نہیں، نصراللہ کا نیا بیان، بھارتی لڑکی نے بھی ویڈیو جاری کردی

میں جیسے آئی تھی ایک دو دن میں واپس چلی جاؤں گی، بھارتی خاتون
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 12:46am
تصویر/ بھارتی لڑکی انجو
تصویر/ بھارتی لڑکی انجو

بھارتی شادی شدہ لڑکی دیر بالا کے رہائشی کی محبت میں پاکستان پہنچی تھی جس کے بعد لڑکے کا بیان سامنے آگیا، اس نے کہا کہ اس کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ نصر اللہ نے کہا کہ اس کا 34 سالہ انجو سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انجو ریاست اتر پردیش کے کیلور گاؤں میں پیدا ہوئی تھی اور راجستھان کے الور ضلع میں رہتی تھی۔ دونوں کی دوستی 2019 میں فیس بک پر ہوئی تھی۔

نصراللہ کا کہنا ہے کہ انجو20 اگست کو اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی۔ مزید کہا کہ انجو میرے خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ گھر کے ایک علیحدہ کمرے میں رہ رہی ہے۔

خیال رہے کہ انجو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر کے رہائشی نصراللہ سے ملنے کے لئے ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو 30 دن کا ویزا دیا گیا ہے، جو صرف اَپردیر کے لیے موزوں ہے۔

سائنس گریجویٹ کرنے والے نصر اللہ پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

انہوں نے حکام کو ایک حلف نامہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی دوستی میں کوئی محبت کا زاویہ نہیں ہے اور انجو 20 اگست کو بھارت واپس چلی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپر دیر ضلع سے باہر نہیں جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مشتاق کا کہنا ہے کہ انجو اپنے ویزا دستاویزات کے مطابق 20 اگست کو واپس جائے گی، ان کے سفری دستاویزات کی جانچ کی جس کی بنیاد پر اسے’عدم اعتراض’ کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

نصراللہ نے بتایا کہ انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

گاؤں والے زیادہ تر پشتون ہیں جوکہ بہت مذہبی ہیں وہ چاہتے ہیں کہ انجو بحفاظت اپنے ملک واپس چلی جائے کیونکہ وہ اس واقعے کی وجہ سے اپنی برادری کو بدنام کرنا نہیں چاہتے۔

انجو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ محفوظ ہے اور قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہے اور کہا کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد قانونی عمل کے ذریعے بھارت واپس چلی جائے گی۔

انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے خاندان اور رشتہ داروں کو پریشان نہ کریں کیونکہ وہ تمام سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انجو کے شوہر اروند جو راجستھان میں مقیم ہیں، انہوں نے کہا کہ پُر امید ہیں کہ ان کی بیوی جلد واپس آجائے گی۔ ان کی ایک 15 سالہ بیٹی اور چھ سالہ بیٹا ہے۔

اروند نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جمعرات کو جے پور جانے کے بہانے گھر سے نکلی لیکن بعد میں گھر والوں کو معلوم ہوا کہ وہ پاکستان میں ہے۔

شوہر کا کہنا تھا کہ پُر امید ہیں کہ ان کی بیوی جلد واپس آجائے گی۔ ان کی ایک 15 سالہ بیٹی اور چھ سالہ بیٹا ہے۔

انجو کے شوہر اروند نے راجستھان کے بھیواڑی میں میڈیا کو بتایا کہ وہ جمعرات کو جے پور جانے کے بہانے گھر سے نکلی لیکن بعد میں گھر والوں کو معلوم ہوا کہ وہ پاکستان میں ہے۔

خیبر پختونخوا

Anju

Nasrullah