Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

ضیاء اللہ بنگش کا پرویز خٹک کی قیادت میں سیاسی سفر جاری رکھنے کا اعلان
شائع 24 جولائ 2023 09:39pm

ایک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیبر آباد کہہ دیا، سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش نے پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ سیاسی سفر جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے قائد پرویز خٹک خیبرپختونخوا پی ٹی آئی تھوڑنے میں سرگرم ہیں۔

کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پلٹ فارم سے سیاست جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

کوہاٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات قابل افسوس ہے، اس کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا مناسب نہیں ہے۔

KPK

peshawar

Pervez Khattak

pti mpa

PTI Parliamentarians

zia ullah bangash