Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو جہازوں کی 60 میٹر کے فاصلے پر خطرناک پرواز

یہ غلطی تھی یا کرتب؟
شائع 24 جولائ 2023 01:38pm

سعودی عرب میں ایک دوسرے سے صرف 60 میٹر کے فاصلے پر پرواز کرتے دو جہازوں نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

دونوں جہاز شاہ خالد ائرپورٹ پر ڈرامائی لینڈنگ سے پہلے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے تھے، جس کی ویڈیو سعودی ایوی ایشن نے جاری کی ہے۔

سعودی ائرلائنز کا جہاز ”بوئنگ 777-300“ کیپٹن محمود بخاری اڑا رہے تھے، جبکہ فلائناس ائرلائن کا ”اے 320 نیو“ طیارہ کیپٹن فہد الیحیٰ اڑا رہے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کی ایک دوسرے کے اتنے قریب پرواز انتہائی خطرناک ہے کیونکہ جہاز پرواز کے وقت ہوا کا ایسا دباؤ پیدا کرتے ہیں جو دوسرے جہاز کو اڑا سکتا ہے۔

تاہم، ایک سول پائلٹ عبداللہ الغامدی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پروازیں گورننگ باڈی کی منظوری سے کی جاتی ہیں۔ اس کیلئے ہوا، زمین، پہاڑوں اور دیگر عوامل پر پیشگی ریسرچ کی جاتی ہے۔ لیکن حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ طیاروں کا آپس میں فاصلہ کم سے کم 500 فٹ ہو۔

Saudia Arabia

Viral Video

Planes Stunt