Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات، پاک فوج کی تعریف

امریکی جنرل نےعلاقائی امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو تسلیم کیا
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 01:03pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈر مائیکل ایرک نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات میں علاقائی صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات کی گئی۔

سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر اور امریکی سینٹ کام کمانڈر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف سے ملاقات کے دوران سینٹ کام کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی جنرل مائیکل ایرک نےعلاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

pakistan army

USA

Army Chief General Asim Munir