مون سون کے دوران 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 133 اموات
ملک بھر میں طاقتور مون سون کا اسپیل جاری ہے اور اس دوران 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 133 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
موسن سون کے دوران جانی ومالی نقصان سے متعلق جاری نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 57 مرد 21 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 65 رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوا سے 35، بلوچستان سے 6 اموات رپورٹ ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ سے 10 اور آزاد کشمیر سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
مون سون سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کُل 215 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 87 مرد، 56 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔
ایک مہینے کے دوران ملک بھر میں بارشوں سے کُل 368 گھروں کو نقصان پہنچا، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 245 مویشیی ضائع ہوئے۔
Comments are closed on this story.