Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ چہرے کی ناہموار جلد سے پریشان ہیں؟

چہرے کی مختلف رنگت کو ہموار کرنا اب مشکل نہیں رہا
شائع 24 جولائ 2023 09:49am
تصویر: کلرسائنس
تصویر: کلرسائنس

ناہموارجلد کا مسئلہ کسی بھی عمر میں خواتین اور مرد دونوں کو پیش آسکتا ہے یہ ’ٹو ٹون اسکن‘ کہلاتی ہے جس سے جسم کے کسی بھی حصے خصوصا چہرے پر دورنگ کی جلد ہوتی ہےیعنی چند حصے قدرے گہری رنگت کے ہوتے ہیں۔

اس مسئلے کے باعث خواتین کو میک اپ کرنے بھی میں مشکل پیش آتی ہے۔

ٹو ٹون اسکن کی کئی علامتیں ہیں، جس میں سیاہ دھبے یا مختلف رنگوں کے نشاناتبھی شامل ہیں جو دیکھنے میں بدنما نظر آتے ہیں۔ یہ نشانات عموما آنکھوں کے اطراف، چیک بون (گالوں کی ہڈی)، ہونٹوں کے اطراف گہری رنگ کے دھبے کی صورت دکھائی دیتے ہیں۔

ناہموار جلد / ٹو ٹون اسکن کی وجوہات

ٹو ٹون اسکن کی کئی وجوہات ہوتیں ہیں اس قسم کی اسکن میں عموما دھبے کچھ ہلکے ہوتے ہیں جو کہ ذرا سی اسکن کی دیکھ بھال سے ٹھیک ہوجاتے ہیں جبکہ کچھ دھبے ناہموار جلد کے پیچھے ہوسکتے ہیں۔ لہزا یہ جاننا ضروری ہے کہ اس کی وجوہات کیا ہیں۔

ان وجوہات میں دھوپ میں زیادہ رہنا، خشک جلد ، آب و ہوا میں آلودگی ، پگمینٹیشن (جلد کی بیماری)، میلاسما جو جلد میں جو کہ ہارمون کی تبدیلی سے بھی ہوتا ہے، شامل ہیں۔

ٹو ٹون اسکن کی دیکھ بھال

1۔ اپنی جلد کی دیکھ بھال اپنی اسکن کے مطابق کریں ، پہلے چیک کریں آپ کی جلدچکنی ہے یا خشک اس حساب سے جلد کی صفائی کریں۔

اپنی جلد کی قسم کو ذہن میں رکھتے ہوئے مصنوعات کا انتخاب کریں۔ اگرچہ آپ کا مقصد رنگت کا علاج کرنا ہے ، لیکن آپ غلط مصنوعات کا استعمال کرکے اپنے مسائل کی فہرست میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

2۔ ایکسفولی ایشن ناہموار جلد کی ٹون کو منظم کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ اپنی جلد کی قسم کے لئے موزوں ایکسفولی ایٹ تلاش کریں ، اور اسے ہفتے میں دو بار ہائپرپیگمنٹیشن کو ہلکا کرنے اور سیاہ دھبوں کو مٹانے کے لئے استعمال کریں۔

3۔ فیشل مختصر وقت میں رنگت کو بہتر بنانے کا ایک ناقابل یقین حد تک مؤثر طریقہ ہوسکتا ہے۔ یا تو ڈرماٹولوجسٹ یا ایستھیسٹ سے فیشل کروائیں یا گھر پر خود فیشل کریں۔ یہ جلد کی رنگت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

4۔ جلد کی روزانہ صفائی کو روٹین کا حصہ بنائیں ۔ باقائدگی سے کلینزنگ کریں زیادہ ترماہرین جلد کی دیکھ بھال کے لیے دن میں 2 سے 3 بار کلینزنگ کا مشورہ دیتے ہیں - ایک بار صبح میں اور ایک بار رات میں۔

4۔ صاف غذا کھائیں ۔ صاف ستھری غذا کھانے سے کسی بھی رنگت کو خوبصورت بنانے میں مدد ملتی ہے، نہ صرف ناہموار رنگوں کو۔ پروسیسڈ کھانوں جیسے سفید روٹی، چپس، سوڈا اور کینڈی سے پرہیز کریں۔

ان اجزاء میں پائے جانے والے پریزرویٹوز اور ایڈیٹوز آپ کے خون میں شکر کی سطح میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ، جس سے ہارمونل رد عمل پیدا ہوتا ہے۔ جو اسکن کے لئے بہترنہیں ہے۔

ناہموار اسکن کو بہتر بنانے کےگھریلوں طریقے

1۔ لیموں کا رس: لیموں انتہائی انزائمیٹک اور سٹرس ہوتے ہیں، جو دونوں جلد کے لئے زبردست خصوصیات رکھتا ہے.متاثرہ جگہوں پر لیموں کے رس ک میں ڈوبا کاٹن پیڈ رکھیں اور اسے 10 منٹ تک چھوڑ دیں (لیکن اس دوران دھوپ سے دور رہیں۔

2۔ سیب کا سرکہ اور پیاز کا رس: سیب کا سرکہ جدید ترین علاج کے طور پر سراہا گیا ہے اور بالوں، جلد، ناخنوں اور غذائیت کے لئے تجویز کیا جاتا ہے. تاہم، جب پیاز کے رس کے ساتھ ملایا جاتا ہے، تو یہ سیاہ دھبوں کو ہلکا کرنے کے لئے ایک بہترین علاج ہے۔

ایک پیاز کاٹ کر اس کا رس جمع کریں ، پھر اسے سیب کے سرکے کے برابر حصوں کے ساتھ مکس کریں۔ اس آمیزے کو اپنے چہرے پر 10-15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

3۔ایلو ویراکا گودا بھی انسانی اسکن کےلئے بہت اثر رکھتا ہے، اس کا استعمال دھوپ سے جلی اسکن کےلئے بھی کیا جاتا ہے ۔

Women

lifestyle

life and style

Beauty Tips

skin and beauty