Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ ’تیرے بن‘ نے بھارتیوں کے دل بھی جیت لئے

بھارتی اداکار نے ڈرامے کی متاثر کن کہانی کی تعریف کی ہے۔
شائع 23 جولائ 2023 03:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی اداکار نکول مہتا نے مشہور پاکستانی ڈرامہ ’تیرے بن‘ دیکھنے کے بعد اس کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کو خوب سراہا ہے۔

’تیرے بن‘ کو اس کی زبردست کہانی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے بڑے پیمانے پرمقبولیت مل رہی ہے۔

بھارتی اداکار نکول مہتا نے اس ڈرامے کو دیکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مُداح ان کے ردِ عمل کو دیکھنے کے لئے بے چین تھے۔

نکول مہتا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پرڈرامے کے لیے اپنے خیالات اور تعریف کا اظہار کیا اور باصلاحیت کاسٹ اور شو کی متاثر کن کہانی کی تعریف بھی کی ہے۔

ڈرامے کے مرکزی کرادر یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے نکول مہتا کا شکریہ ادا کیا اور ان کے رد عمل پر اپنے جوش و خروش کا اظہار بھی کیا ہے۔

بھارتی اسٹار اور تیرے بن کے مرکزی اداکاروں کے درمیان اس دوستانہ تبادلہ خیال نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مداحوں اور فالوورز نےاسے خوب پسند کیا ہے۔

india

پاکستان

Instagram

lifestyle

شخصیات

Tere Bin