Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی

رہنما تحریک انصاف عرفان خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل
شائع 23 جولائ 2023 02:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، رہنما پی ٹی آئی عرفان خان ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے عرفان خان کو ن لیگ میں ساتھیوں سمیت شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ انتشار اور نفرت پھیلائی۔

انھوں نے کہا کہ قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے، احتجاج میں فوجی املاک پر بھی حملے کیے گئے تھے۔

سانحہ نو مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Nawaz Sharif

imran khan

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

general elections 2023