Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ کابینہ کی جانب سے بچوں سے متعلق ایک نئے بل کی منظوری

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کونوٹس بھی دیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 03:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کابینہ کی جانب سے صوبے بھر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں شامل 40 آئٹمز میں سے کابینہ نے سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمک کنٹرول ایکٹ 2023 اور صحت سے متعلق 8 دیگر امور کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی اور بیوروکریٹس نے شرکت کی۔

اس ایکٹ کا بنیادی مقصد سندھ بھر میں وسیع پیمانے پر حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنا کر وبائی امراض پر قابو پانا ہے۔

اس قانون کے تحت بچوں کے والدین یا سرپرستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں وقت پر ویکسینیشن سینٹرز پر لائیں تاکہ انہیں مناسب طریقے سے ٹیکہ لگایا جا سکےاوراس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کونوٹس بھی دیا جائے گا۔

کابینہ نے بل کی منظوری کے بعد بل صوبائی اسمبلی کو بھجوا دیا جس کے تحت اگر والدین قانون کی پابندی نہیں کرتے تو مقامی اتھارٹی قانون کے تحت اس حوالے سے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کو رپورٹ کرے گی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت نے جدید سائنسی بنیادوں پر میڈیکل سسٹم کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ کراچی کے بچوں کیلئے محکمہ صحت نے تین سرکاری اسپتالوں بیسک ہیلتھ یونٹ دمبا گوٹھ، نیو اربن ہیلتھ سینٹر گڈاپ اور نیو کراچی اربن ہیلتھ سینٹر گوہر آباد میں نفسیاتی سہولیات کے قیام کے لیے پانچ سال کے لیے 1.967 ارب روپے کی گرانٹ مختص کرنے کی درخواست کی تھی۔

کابینہ نے سندھ فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ایکٹ 2023 کے مسودے کی بھی منظوری دی جس کے تحت پیرا میڈیکل کورسز اور ٹریننگ کی نگرانی اور انعقاد کے لئے فیکلٹی قائم کی جائے گی۔

Sindh government

vaccine

children

lifestyle

child care