Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان

سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم کسی بھی آسمانی کتاب کی بے حرمتی کریں، سربراہ پی ڈی ایم
شائع 22 جولائ 2023 10:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک دہشت گردی کے نام پر مذہب کا گراف نیچے لانے میں ناکام رہے، کوئی اشتعال کا پیغام ہم نے نہیں دیا جس سے وہ سازش میں ناکام ہوگئے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم کسی بھی آسمانی کتاب کی بے حرمتی کریں، عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

کراچی میں مولانافضل الرحمان نے پیرصدرالدین شاہ سےان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ، ملاقات میں ڈاکٹرذوالفقارمرزااورفہمیدہ مرزا بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: 10 سال پہلے کہا تھا عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے، حقائق سامنے آرہے ہیں، فضل الرحمان

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو بلیک میل کیا جارہاہے،مغربی قوتیں چین کی سرمایہ کاری روکنے کے لیے بلیک میل کررہی ہیں، جس میں آئی ایم ایف نے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کےذخائر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں،اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کو آئی ایم ایف میں گروی رکھا گیا، ملک میں میگا پراجیکٹس دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کی اب ضرورت باقی نہیں رہی، مولانا فضل الرحمان ن لیگ پر برہم

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ خود کرنا ہے،یہ ان کا اپنا وطن ہےجب وہ آئیں گے عوام ویلکم کریں گے،الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، سیاسی صورتحال میں مشاورت کاسلسلہ جاری رہنا چاہیئے، تجویزہوں یا تجاویز جب اتفاق ہوجائےتوسب کوپتہ چل جائے گا، نگراں سیٹ اپ بنتا ہی اسی لئے ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا قصہ تمام ہوچکا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بات نہ کی جائے تواچھا ہوگا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نومبر میں الیکشن کی تیاریاں کرنے لگے، فضل الرحمان کو منانے کی سرتوڑ کوششیں

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اضلاع کی ذیلی تنظیموں کو فائدہ نظر آئے گا تو وہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتی ہیں، بطورپی ڈی ایم سربراہ قوم سے کچھ نہیں چھپایا تھا، سی پیک منصوبے کی شکل میں چائنہ کیساتھ قرب اختیار کیا ہے۔

اس موقع پر پیرصدر الدین شاہ مولانافضل الرحمان کی آمد پر ان کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ کچھ تجاویز فضل الرحمان نے دیں،کچھ ہم نےدیں،سیاسی انداز میں سسٹم کوایسےچلانا چاہتے ہیں کہ کسی کواعتراض نہ ہو۔

karachi

imran khan

chairman pti

general elections 2023

PAKISTAN DEMOCRATIC MOVEMENT (PDM)

MOLANA FAZALUR REHMAN

PAKISTAN IMF AGREEMENT

PIR SADRUDDIN SHAH