Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان عوامی پارٹی کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور جاری
شائع 22 جولائ 2023 08:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور جاری ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہو، جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی، خالد مگسی، سینیٹر منظور کاکڑ، سردار صالح بھوتانی، سید عابد حسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹر پرنس عمر احمد زئی، صوبائی وزیر لالہ رشید، حاجی ولی نورزئی، فاروق جمالی، ملک خدا بخش لانگو سمیت دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بی اے پی کے اجلاس میں آئندہ انتخابات، نگراں سیٹ اَپ سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کے شرکا نے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی مشاورت کی۔

quetta

BAP

Balochistan Awami Party

general elections 2023