Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج سے بدھ تک لینڈسلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرِآب آنے کی وارننگ

کراچی کیلئے بھی خطرات، مون سون کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2023 09:33am
لاہور میں بارش سے شدید نقصانات بھی ہوئے ہیں — تصویر: اے ایف پی/ فائل
لاہور میں بارش سے شدید نقصانات بھی ہوئے ہیں — تصویر: اے ایف پی/ فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہواؤں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی کے ساتھ ہی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خلیج بنگال سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، جو آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔

مون سون ہواؤں کے باعث 22 سے 26 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد کی مقامی ندی نالوں، جبکہ ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول (بارکھان ،کوہلو، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،آواران،پسنی اورگردونواح) کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

مون سون ہواؤں سے صوبہ سندھ میں موسلادھار بارش کے باعث تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

آج کی موسم کی صوتحال

ہفتہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلو چستان اور سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اتوار کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خطہ پوٹھوہار،پنجاب، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر ساہیوال 49، لاہور (گلشن راوی 42، لکشمی چوک 33، شاہی قلعہ 31، نشتر ٹاؤن 19، جوہر ٹاؤن 15، اقبال ٹاؤن 14، تاج پورہ، سمن آباد 12، قرطبہ چوک، فروخ آباد 10،سٹی، مغل پورہ 07،گلبرگ 06، اپر مال ، چوک ناخدا 05،ائیر پورٹ03) میں ہوئی۔

نارووال 41، اسلام آباد (گولڑہ 27، زیروپوئینٹ19، سید پور 02)، حافظ آباد 23، مری 20، سرگودھا 18، گجرات، منڈی بہاؤالدین 14، جہلم 13، منگلا 09، بہاولنگر (سٹی 09، ائیر پورٹ01)، گوجرانوالہ 05، بھکر 04،سیالکوٹ (ائیر پورٹ02)، اوکاڑہ 01 بارش ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ سندھ میں کراچی (نارتھ کراچی 42، سنگجانی 31، گلشن معمار 17، گلشن حدید 03، اورنگی ٹاؤن، سعدی ٹاؤن 02، یونیورسٹی روڈ 01) ہوئی، جبکہ نگرپارکر 17، چھاچھرو 16، دہلی 05،میٹھی 04، کلوئی 02، حید رآباد، میرپورخاص 01 ہوئی۔ بلوچستان میں قلات 30، بار کھان 06، لسبیلہ 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 30، بنوں 19، چیراٹ 18، چترال 13، کالام 04، سیدو شریف 03، پٹن، مالم جبہ 02، کاکول 01، ڈی آئی خان (ائیر پورٹ 01) ملی میٹر بارش ہوئی۔

کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 22، ائیر پورٹ 14)، گڑھی دوپٹہ 21 جبکہ گلگت بلتستان میں اسکردو 05، گلگت 04، بگروٹ، بونجی 02اور چلاس، استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین ، نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

Met Office

sindh

Karachi Rain

Pakistan Meteorological Department