Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک فرار خطرناک اشتہاری عمان سے گرفتار، پاکستان منتقل

بیرون ملک سے پکڑے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 101 ہوگئی
شائع 22 جولائ 2023 04:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک فرار ایک اور خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا، اب تک بیرون ملک سے پکڑے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 101 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو انٹرپول کے ذریعے عمان سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کو لاہور لاکر بہاؤلنگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم نے فورٹ عباس میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق امریکا، برطانیہ، یورپ، جنوبی افریقا، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے اب تک 101اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے۔

lahore

Interpol

Punjab police

criminal arrest