Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باڑہ کمپاؤنڈ حملہ: ساتھی کھونے پر پولیس افسر آبدیدہ، آئی جی سے فریاد کی ویڈیو وائرل

شہداء کے بچے آخر کب تک روئیں گے، ڈی ایس پی کی آئی جی سے فریاد
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2023 02:35pm

خیبر پختونخوا میں باڑہ بازار تحصیل کمپاؤنڈ حملے میں اپنے ساتھی پولیس اہلکاروں کو کھونے کے بعد ڈی ایس پی جہانگیر آفریدی اپنے جذبات پر قابو کھو بیٹھے اور آبدیدہ ہوگئے، پولیس آفیسر کی آئی جی خیبر پختونخوا سے فریاد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈی ایس پی جہانگیر آفریدی نے آئی جی خیبر پختونخوا سے کہا شہداء کے بچے آخر کب تک روئیں گے، آخر ہم کیا کریں گے اور ہم کہاں جائیں گے۔

پولیس آفیسر نے کہا کہ بچوں کو معلوم بھی نہیں کہ ان کا والد شہید ہوا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے جواب دیا کہ آپ ان کے بڑے ہیں، آپ ہمت نہیں ہاریں گے، یہ ہمارا خون ہی ہے۔

پولیس آفیسر نے جواباً کہا کہ مزید یہ قابل برداشت نہیں۔

Bara Compound Attack

DSP Jahangir Afridi gets emotional

IGP KPK Akhtar Hayat Khan