گزشتہ سال ملنے والی غیر ملکی امداد میں 53 فیصد کمی
گزشتہ مالی سال عالمی مالیاتی اداروں سے 7 ارب 67 کروڑ ڈالر امداد ملنے کا تخمینہ تھا۔
اقتصادی امور ڈویژن نے گزشتہ مالی سال میں غیر ملکی امداد کی تفصیلات جاری کردیں، گزشتہ مالی سال غیر ملکی امداد میں 53 فیصد کمی کا سامنا رہا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ مالی سال 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کا قرض ملا، غیر ملکی امداد کا بجٹ تخمینہ 22 ارب 88 کروڑ ڈالر رکھا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی امداد میں 12 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2 ارب 26 کروڑ ڈالر قرض دیا، جبکہ عالمی بینک نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر قرض دیا۔
اقتصادی ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال عالمی مالیاتی اداروں سے 7 ارب 67 کروڑ ڈالر کی امداد کا ملنے تخمینہ تھا۔
پاکستان
Foreign Aid
Economic Affairs Division
مقبول ترین
Comments are closed on this story.