Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چھٹیوں میں معمول کے کیسز کازلسٹ میں شامل، جسٹس عامر فاروق رجسٹرار پر برہم

ایسا کرتا ہوں چھٹیاں منسوخ کر کے سب ججز کو واپس بلا لیتا ہو، جسٹس عامر فاروق
شائع 21 جولائ 2023 08:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

موسم گرما کی تعطیلات میں معمول کے کیسز کازلسٹ میں شامل ہونے پر چیف جسٹس عامر فاروق رجسٹرار پر برہم ہوگئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات میں معمول کے کیسز کازلسٹ میں شامل کرنے پر چیف جسٹس عامر فاروق رجسٹرار پر برہم ہوگئے، اور کہا کہ چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے، روٹین کیسز اور سپلیمنٹری کیسز کیسے مقرر کردیے گئے ہیں۔

عدالتی احکامات پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تعطیلات سے متعلقہ ہائیکورٹ کا سرکلر پڑھا ہے؟، ایسا کوئی کیس نہیں لگا جو ہنگامی نوعیت کا ہو، ایسا کرتا ہوں پھر چھٹیاں منسوخ کر کے سب ججز کو واپس بلا لیتا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ ایسا نہ ہو، صرف ہنگامی نوعیت اور سرکلر کے مطابق ارجنٹ کیسز سماعت کے لئے مقرر کریں، چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے، چھٹیوں میں صرف ضمانت، سٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے۔

Islamabad High Court

justice aamir Farooq