عام انتخابات میں تاخیر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرسکتی ہے، علیم خان
استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرسکتی ہے، ہمارے اور پرویز خٹک کے نظریات ایک ہیں، الیکشن میں پتہ چلے گا کونسی پارٹی کریش کرتی ہے اور کون پرواز کرتا ہے۔
وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تاخیر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرسکتی ہے، نگراں حکومت کی مدت کو طول نہیں دی جاسکتی، نگراں حکومت کے پاس انتخابات کرانے کا مینڈیٹ ہے، ملک چلانے کا نہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ نہیں کیا جارہا، عمران خان نے جو کیا ہے وہ انہیں بھگتنا پڑے گا، کیا عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے کو الیکشن لڑنے دیا جائے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنانے کے لیے نوازشریف کو نااہل کیا گیا، ہمارے اور پرویز خٹک کے نظریات ایک ہیں، الیکشن میں پتہ چلے گا کونسی پارٹی کریش کرتی ہے اور کون پرواز کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.