Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

علامہ طاہر اشرفی کا سوئیڈن کے سفیر کو پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ

او آئی سی کے فورم پر سوئیڈن سے تعلقات ختم کرنے پرغور کیا جائے، طاہر اشرفی
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 06:52pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے حکومت سے فوری طور پر پاکستان سے سوئیڈن کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی، او آئی سی کے فورم پر سوئیڈن سے تعلقات ختم کرنے پرغور کیا جائے۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کل سوئیڈن میں پھر توہین کا واقعہ ہوا، فوری طور پر سوئیڈن کے سفیر کو نکالا جائے، او آئی سی کے فورم پر سوئیڈن سے تعلقات ختم کرنے پر غور کیا جائے۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ تمام انبیاء ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، پاکستان علما کونسل کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں، جب تک سوئیڈش حکومت معذرت نہیں کرتی تعلقات بحال نہیں ہونے چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ میں بھی جانا چاہیئے، اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں، محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانا ہے، کسی مکتبہ فکر کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیئے۔

طاہر اشرفی نے بتایا کہ بدھ کو سوئیڈن واقعے پر اسلام آباد میں اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں مشترکہ لائحہ سامنے رکھیں گے، ہم پاکستان میں بہتری کی طرف جارہے ہیں، کسی کو غدار قرار دینا ہمارے ہاں روایت بنی ہوئی ہے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کہتے ہیں ایک جج ناراض ہوئے کہ چھٹیوں میں کیس کیوں لگارہے ہیں، ظلم چوبیس گھنٹے اور عدالت آٹھ گھنٹے،اور اس میں بھی چھٹی چاہئے، جو نظام بو مئی کے مجرموں کو انصاف نہیں دے سکا وہ ہمیں انصاف کیا دے گا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ ایک جج ناراض ہوئے کہ چھٹیوں میں کیس کیوں لگارہے ہیں، ہمارے جج صاحبان گرمیوں کی چھٹیوں پر جارہے ہیں، ظلم 24 گھنٹے اور عدالت 8 گھنٹے اور 8 گھنٹے میں بھی چھٹی چاہیئے۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملہ ہوا، جو نظام 9 مئی کے مجرموں کو انصاف نہیں دے سکا وہ ہمیں کیا دے گا۔

اسلام آباد

Sweden

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

Chairman of Pakistan Ulama Council

allama tahir ashrafi

Ambassador of Sweden