Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میری بیٹی شوبزمیں نہیں آئے گی‘

شوبز انڈسٹری میں ایک خاص عمر کے بعد خواتین کے لئے کوئی جگہ نہیں رہتی ہے،نادیہ خان
شائع 21 جولائ 2023 05:42pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

متعدد مارننگ شوز کی میزبانی کرنے والی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ انکی صاحبزادی علیزے خان کوان کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

نادیہ خان نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایک خاص عمر کے بعد خواتین کے لئے کوئی جگہ نہیں رہتی ہے۔ لہٰذا وہ اپنی بیٹی کوایک اچھے پیشے میں دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

 نادیہ خان نے اب تک کئی پاکستانی شوز کی میزبانی کی ہے۔
نادیہ خان نے اب تک کئی پاکستانی شوز کی میزبانی کی ہے۔

نادیہ خان نے اپنی بیٹی علیزے کے ہمراہ ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں علیزے نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے انہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ناسیہ خان نے اس حوالے سے کہا کہ،’مجھے اپنے بچوں کے لئے شوبز پسند نہیں ہے کیونکہ یہاں 40 سال کی عمرکے مردوں کے لئےکام ہوتا ہے مگرخواتین کے لئے یہ ختم ہو جاتا ہے۔‘

معروف میزبان نے مزید کہا کہ،’میں نے اس سے ایک ایسا کام کرنے کے لیے کہا جو آپ کو 40 سال کی عمر تک عزت، پیسہ اور مواقع فراہم کرے۔‘

علیزے نے اس بارے میں روشنی ڈاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے اس نقطہ نظر کو سمجھتی ہیں اور انہیں احساس ہوا کہ وہ صرف گلیمر سے متاثر تھیں اس لئے یہ ارادہ پھر ترک کردیا تھا۔

Women

lifestyle

شخصیات

host

showbiz celebrities