Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: حکام کو تگنی کا ناچ نچانے والا بندر کا بچہ سٹی کورٹ سے پکڑا گیا

بندر کو 24 گھنٹے بعد سٹی کورٹ کے باتھ روم سے پکڑا لیا گیا
شائع 21 جولائ 2023 04:07pm
Monkey baby ran away from Karachi City Court - Aaj News

کراچی سٹی کورٹ میں ملزمان کے فرار ہونے کی خبریں تو آئے روز آتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ روز عدالت میں لایا گیا بندر کا بچہ ایسا فرار ہوا جس نے حکام کی دوڑیں لگوادیں۔

گزشتہ روزخیبرپختونخوا سے کراچی اسمگل کیے جانے والے چودہ بندروں کے بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس دوران بندرکا ایک بچہ نکل کر بھاگ گیا، جسے چوبیس گھنٹے بعد سٹی کورٹ کے باتھ روم سے پکڑا لیا گیا۔

بندر کے بچے نے وائلڈ لائف عملے کو خوب تگنی کا ناچ نچایا، کبھی وہ ایک درخت سے دوسرے درخت پر تو کبھی ایک بلڈنگ سے دوسری بلڈنگ پر اچھل کھود کرتا رہا جسے عوام کے شور شرابے اور کوؤں نے بھی خاصہ پریشان کر رکھا تھا۔

وائلڈ لائف اہلکاروں نے بندر کے بچوں کو کراچی ٹول پلازہ پر تحویل میں لیکر سٹی کورٹ میں پیش کیا تھا، عدالت نے بندر کے بچوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس کے علاوہ عدالت نے خیبر پختونخوا سے کراچی بندروں کو اسمگل کرنے کے والے گرفتار دو ملزمان محمد جنید اور علی بہادر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

karachi

Monkey

karachi city court

wild life