Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں میں دوران سفر ’ٹریول سک نیس‘ پر کیسے قابو پایا جائے

سفر کے دوران سر چکرانا ، متلی محسوس ہونا بچوں کا عام مسئلہ ہے
شائع 21 جولائ 2023 01:28pm
تصویر: رائیزنگ چلنڈرن نیٹ ورک
تصویر: رائیزنگ چلنڈرن نیٹ ورک

بچوں کے ساتھ سفرکرنا آسان نہیں، چاہے یہ سفر بس کا ہو یا ٹرین ، گاڑی کا ہوائی جہاز کا لیکن بچوں میں پائی جانے والی ٹریول سک نیس اکوالدین کے سفر کا مزہ بھی خراب کر دیتی ہے۔۔ تاہم کچھ تدابیر ہیں جن پر عمل کرکے بچوں کو اس مسئلہ سے نجات دلائی جاسکتی ہے

بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں خصوصاً کار میں بیٹھتے ہوئے یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے ، جس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ چھوٹے بچے اپنے سامنے والی نشستوں سے آگے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

بچے کے اندرونی کان گاڑی کی حرکت کو محسوس کرتے ہیں اور دماغ کو متضاد معلومات بھیجتے ہیں جو حرکت کی بیماری کا سبب بن سکتی ہیں جیسے متلی، قے، ٹھنڈے پسینے آنا اور بہت کچھ۔۔ تاہم اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ تدابیر اپنا کراس مسئلے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

دوران سفربچوں کا سر اونچا رکھیں

اگر کسی بچے کو ٹریول سک نیس ہے تو اسے درمیانی نشست پر بٹھادیں تاکہ اگر ضرورت ہو تو وہ سامنے کے ونڈ شیڈ سے واضح نظارہ دیکھ سکں۔ اگرچہ کتابیں ، گیمز اور فلمیں طویل کار کے سفر کے دوران بچوں کو مصروف رکھنے کے زبردست طریقے ہیں ، لیکن یہ ٹرویل سک نیس میں بھی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بچے دوران سفر ایسی گیمز کھیلیں جن میں انہیں نیچے دیکھنے کی ضرورت نہ ہو۔

نیند کے اوقات میں سفر

اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے بچے کی طبیعت دوران سفر طبیعت ناساز ہوجاتی ہے تو کوشیشی کریں کہ بچہ کی نیند کے دوران زیادہ سے زیادہ سفر کریں۔

مصالحے دارکے بجائے ہلکے پھلکے کھانے کا انتخاب

اگر آپ کو سڑک پرآنے سے پہلے کھانا کھانے کی ضرورت ہے یا آپ راستے میں کھانا کھائیں تو ، پنے بچوں کو ہلکا ، آسانی سے ہضم ہونے والا کھانا کھائیں جو ان کا پیٹ خراب نہیں کرے گا۔

کم مصالحہ دار کریکر، خشک اناج اور سادہ اسنیک بار دوران سفر کھانے کے لیے زیادہ بہتر ہیں

کھڑکیاں کھولیں

اگر بچہ ٹریول سک نیس محسوس کرے تو تازہ ہوا کےلئے گاڑی کی کھڑکیاں کھول لیں، یہ بیماری کو روک سکتی ہے۔ یہاں تک کہ صرف ایک کھڑکی یا تھوڑا سا سن روف کھولنے سے بھی پریشانی دور کی جاسکتی ہے۔

ادویات کا استعمال

اگرآپ جانتے ہیں کہ آپ کے بچوں میں سے کسی کو عام طور پر حرکت کی بیماری ہے تو سواری کے دوران ضرورت کے مطابق ٹریول سک نیس سے بچاؤ کی گولیاں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کروائیں۔

Women

children

lifestyle

life and style

child diet

child care