Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ماں کی دُبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر لانے کی فرمائش، شلپا شیٹی بھی پریشان

اداکارہ نے صورتحال واضح کرتی دلچسپ ویڈیوشیئرکردی
شائع 21 جولائ 2023 03:23pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

بھارت کے مختلف حصوں میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایک ماں نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹرلانے کی فرمائش کردی۔ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی مہنگے ٹماٹروں کا مسئلہ دلچسپ اندازمیں بیان کیا ہے۔

دبئی کی رہائشی خاتون کی بہن نے ٹوئٹر پر یہ واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بھارت آنے سے قبل والدہ سے پوچھا کہ دبئی سے آپ کیلئے کیا خریدنا چاہیےجس پر ماں نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ، ”ٹماٹر لے آؤ“۔

ماں کی خواہش کو سنجیدگی سے لینے والی فرمانبردار بیٹی یہ خواہش پوری کرنے کے لیے سوٹ کیس میں 10 کلو ٹماٹر بھارت لے گئی۔

یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے اپنے تبصروں مین دلچسپ سوالات پوچھے۔

اس سوال پر کہ وہ اتنے زیادہ ٹماٹر کیسے محفوظ رکھیں گی، ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹماٹر کو چٹنی میں اور دیگر چیزوں کے ساتھ استعمال کریں گی کیونکہ یہ جلد خراب ہو جاتے ہیں۔

جہاں بہت سے صارفین نے سوٹ کیس میں ٹماٹر لانے پر پابندی کو بجا سمجھا وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے دلچسپ جانا ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پربالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کی انسٹا پوسٹ بھی خاصی وائرل ہے۔

اداکارہ اس ویڈیو میں سُپر اسٹور سے ٹماٹرخریدتے ہوئے ٹماٹروں کی بڑھتی کو پُرمزاح انداز میں اپنی مقبول فلم ’دھڑکن‘ کے ڈائیلاگز کے ساتھ اجاگرکررہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ٹماٹر بہت مہنگے ہیں اورعام آدمی کی قیمت خرید سے باہر ہوچکے ہیں۔

india

New Delhi

dubai

Shilpa Shetty

Tomatoes