بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ کاغان کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا
وادی کاغان میں مختلف مقامات پر برساتی نالوں میں طغیانی آور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند شاہراہِ کاغان پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔
موسلادھار بارش کی وجہ سے شاہراہِ کاغان کئی مقامات جن میں ناران گوریاں اور پھاگل پر برساتی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہو گئی تھی۔
مقامات پر پرساتی نالوں میں طغیانی آور مٹی کے تودوں کی وجہ سے بند شاہراہِ کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے علی الصبح تودے صاف کر کے ٹریفک کے لئے بحال اور پھنسی ہوئی سیاحوں کی گاڑیوں کو نکال دیا۔
چئیرمین کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ایمل زمان خان اور ڈی جی محمد طارق خان کے مطابق کے ڈی اے نے موسمی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کی رہنمائی آور مدد کے لئے مختلف مقامات پر اسٹاف اور مشینری تعنیات کر دی ہے۔
ایمل زمان خان نے کہا کہ سیاحوں کو محتاط آور ندی نالوں آور لینڈ سلائیڈنگ والے مقامات سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.