Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارکنان کو جیل بھرو کہنے والا خود ضمانت کرواتا ہے، بلال اظہر کیانی

عمران خان ہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں، لیگی رہنما
شائع 21 جولائ 2023 11:48am
وزیراعظم کے کوارڈینیٹر بلال اظہر کیانی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس۔ فوٹو — اسکرین گریب
وزیراعظم کے کوارڈینیٹر بلال اظہر کیانی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس۔ فوٹو — اسکرین گریب

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کارکنان کو جیل بھرو کہنے والا خود ضمانت کرواتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور ہم نے آئینی طریقے سے غیر آئینی وزیراعظم کو ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص مسلسل قوم سے جھوٹ بولتا رہا جس نے اپنی سیاست کے لئے ریاست داؤ پر لگایا، البتہ اس شخص کو لانے کے لئے بھی آئین توڑا گیا تھا۔

لیگی رہنما کا کہانا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے، یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔

بلاول اختر کیانی نے کہا کہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی اور اسی روز ہی سائفر آیا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتا دیکھ کر 30 مارچ کو سائفر لہرایا گیا، اس جھوٹ کی تصدیق اعظم خان بھی کر چکے ہیں۔

pti

PMLN

اسلام آباد

imran khan

bilal azhar kiyani