Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

میتوں کو ایپولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کردیا گیا
شائع 21 جولائ 2023 10:57am
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی میتوں کو وطن پہنچا دیا گیا۔

حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل کرلی گئی جب کہ تین میتیں لاہور پہنچا دی گئی ہیں۔

تینوں میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 608 کے ذریعے یونان سے براستہ دوحا لاہور لائی گئیں جنہیں ایپولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کردیا گیا۔

عبدالواحد اور سفیان عباس کی میتیں گجرات جب کہ ناصر علی کی میت گوجرانوالہ کی لیے روانہ کی گئی ہے۔

یونان میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ 3 میتیں اسلام آباد اور 11 لاہور جائیں گی۔ ٹوٹل 14 ڈیڈ باڈیز بھیجی جائیں گی، 15 ویں ڈیڈ باڈی کی تاحال ابھی تک روانگی کیلئے کنفرم نہیں ہے۔

پاکستان

lahore

Greece Boat Disaster