Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت

او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، وزیراعظم
شائع 21 جولائ 2023 08:31am
دفتر خارجہ، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل
دفتر خارجہ، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل

پاکستان نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، او آئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی پر کردار ادا کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان واقعات کا تسلسل سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے، عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا، یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اشتعال انگیز کارروائیاں ناجائز ہیں، بین الاقوامی قانون مذہب کی بنیاد پر نفرت پر اکسانے سے روکتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبک واقعات قانونی، اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں، عالمی برادری اسلاموفوبک کارروائیوں کی مذمت کرے جب کہ پاکستان نے اپنے تحفظات سے سویڈش حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہولم میں حال ہی میں قرآن کو ایک بار پھر نذر آتش کیا گیا۔

اس معاملے پر سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے پیش نظر عراقی حکومت نے بغداد میں سویڈن کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد

MoFA

Sweden

PM Shehbaz Sharif