Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شانگلہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

زخمی افراد ڈی ایچ کیو الپوری منتقل کردیا
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 11:42pm
گاڑی ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی۔
گاڑی ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی۔

شانگلہ میں چکیسر کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے 5 فراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

کافرموری کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں جیپ ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دے کر سیدو اسپتال مینگورہ منتقل کردیا گا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

Road Accident

Shangla