Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے کو تنہا چھوڑ دیں، فیروز خان کی درخواست

علیزے سلطان نے فیروز خان پر جسمانی نفسیاتی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے
شائع 20 جولائ 2023 08:31pm

اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ علیزے سے متعلق مداحوں سے درخواست کردی۔

اداکار فیروز خان نے ٹوئٹر پر پیغام می اپنے مداحوں سے سابق اہلیہ علیزے سلطان پرتنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ ہم دونوں کے درمیان تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں ہے۔ یہ بہت اچھا ہوگا کہ میرے مداح علیزے کو تنہا چھوڑ دیں، ان کے لیے آسانی پیدا کریں اور انہیں دوبارہ سکون سے زندگی گزارنے میں مدد فراہم کریں۔

فیروز خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید نفرت نہیں۔

علیزے سلطان کے بارے میں ایک مداح نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم ان کو سپورٹ کریں جنہوں نے آپ کے سلسلے میں وقار کا مظاہرہ نہیں کیا اور آپ کے نام اور شہرت کو نقصان پہنچایا؟

جس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے علیزے نے اپنے وقت پر اورانداز میں مجھے سپورٹ کیا ہو۔ مہربان بنیں۔

بعدازاں فیروز خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ علیزے ان دنوں مجھ پر بہت زیادہ مہربان ہے اور میرا دل جیت لیا ۔

فیروز خان اور علیزے سلطان میں 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ علیزے سلطان نے فیروز خان پر جسمانی نفسیاتی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

Feroze Khan

Alizeh sultan