Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جینیائی انجینئر نے آب زم زم کو مائیکرواسکوپ سے دیکھا اور حیران رہ گئی

آب زم زم منرل واٹر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ معدنیات موجود ہیں
شائع 20 جولائ 2023 07:22pm

تُرک جینیاتی انجینئر دلارا ساری نے اپنے سائنسی تجربے کے ذریعے ”آب زم زم“ کے فوائد پر روشنی ڈالنے کی کوشش ہے، جو مسلمانوں کو نزدیک سب سے مقدس پانی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دلارا ساری نے آب زم زم کا مائیکرو اسکوپ سے معائنہ کیا کرنے کے بعد کہا کہ میں نے زم زم کے پانی کو بخارات بنایا، تو میں نے شاندار کرسٹل حاصل کیے، جس سے معلوم ہوا کہ پانی معدنیات سے بھرپور ہے جس میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم اور پوٹاشیم شامل ہے۔

انجینئر دلارا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مائیکرو اسکوپ سے آب زم زم پر کیے گئے سائنسی تجربے کی ویڈیو شیئر بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں آب زم زم منرل واٹر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ معدنیات موجود ہیں اور یہ جِلد اور جسم کے اعضاء دونوں کے لیے فائدے مند ہے اور میں نے جو دیکھا اس سے میں بہت حیران ہوئی ہوں، یہ ناقابل یقین ہے۔

آب زم زم دنیا بھر کے مسلمانوں کے نزدیک ایک خاص مقام رکھتا ہے، جو سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام کے اندر واقع ہے۔

Saudia Arabia

zamzam water