Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

عدالت کا یاسمین راشد کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم
شائع 20 جولائ 2023 12:11pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

لاہور: رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کر دی۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد یاسمین راشد کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 11 دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 31 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

pti

ATC

lahore

Yasmeen Rashid