Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ادارے کہاں ہیں؟ جاوید لطیف

کسی کو بھی ریاست کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، وفاقی وزیر
شائع 20 جولائ 2023 12:00pm
وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آئین اور ریاست کے خلاف بولنے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں لاگو نہیں ہوتا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ قوم مذہب کا استعمال کرکے ریاست سےکھیلنے والوں کو یاد رکھے گی، کچھ لوگ باہر بیٹھ کر ریاست کے خلاف استعمال ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون غریب کے لئے ہے، طاقتور کے لئے نہیں، لہٰذا غریب اور امیر کے لئے ایک جیسا قانون ہونا چاہئے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کوئی سازش تھی اور نہ اس کے لئے کوئی فنڈنگ باہر ہوئی، البتہ ریاست پر حملہ کرنے والےکو دہشتگرد ہی کہیں گے، آئین اور ریاست کے خلاف بولنے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں لاگو نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجادی، ادارے کہاں ہیں؟ اعظم خان کے بیان نے سائفر کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا، ریاست اور اداروں کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کے واقعات ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا، کسی کو بھی ریاست کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پارٹی قائد کے حوالے سے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف آج بھی ملک کو بھنور سے نکالنےکی پوزیشن میں ہیں، وہی قوم کو جوڑ سکتے ہیں اور معیشت سنبھال سکتے ہیں۔

pti

PMLN

اسلام آباد

Mian Javed Latif

9 May