لیموں کو ان 4 چیزوں پراستعمال کرنے سے گریز کریں
کھانوں اور سکنجبین میں عام استعمال ہونے والا لیموں گھر کی صفائی ستھرائی کی مصنوعات کا بھی ایک اہم جز ہے۔ لیموں کے رس سے بہت سی چیزیں صاف کی جا سکتی ہیں۔
یہ کٹنگ بورڈ سے پیاز اور لہسن کی تیز بدبواوراسکے ضدی داغوں کو دورکرنے میں مددگارثابت ہوسکتا ہے۔
ویب سائٹ Better Homes & Gardens کے مطابق لیموں کا رس ایسی مصنوعات کے ساتھ نہیں ملانا چاہئیے جن میں بلیچ شامل ہوکیونکہ یہ خطرناک زہریلے دھوئیں کا باعث بنتا ہے۔
مندرجہ ذیل اشیاء کو لیموں سے صاف کرنے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
قدرتی پتھر
لیموں کا رس سنگ مرمر،گرینائٹ اور دیگر قدرتی پتھروں میں گڑھے پڑنے کا سبب بن سکتا ہے اس لیے بیک سلیش، فرش، فرنیچر کو اس سے صاف نہیں کرنا چاہیے۔
لکڑی سے بنے فرش
لکڑی کے فرش کے سیلنٹ کو لیموں کے رس سے نقصان پہنچ سکتا ہے جو فرش کوچمکدار کم اور نقصان زیادہ پہنچائے گا۔ اس لیے لکڑی کے فرش کو صاف کرنے کے لیے لیموں کے استعمال سے گریز کریں۔
تانبہ
ٹھوس پیتل کو پالش کرنے کے لیے لیموں کا رس استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن انہیں کبھی بھی تانبے سے بنی ٹن کی چیزوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ پلیٹنگ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
گہرے رنگ کے لباس
گہرے اور واضح رنگ کے کپڑوں پر لیموں کا رس بلیچ کی طرح کام کرتا ہے جواسے ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ گہرے رنگ کے کپڑوں،گھر کی سجاوٹی اشیاء یا فرنیچر پر لیموں کا استعمال نہ کریں۔
Comments are closed on this story.