Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خاتون نے بوائے فرینڈ کو کوبرا سے ڈسوا کر مار ڈالا

قتل کی ایسی پلاننگ کے ایک بالی ووڈ فلم بن جائے
شائع 20 جولائ 2023 11:29am
تصویر: گیٹی امیجز
تصویر: گیٹی امیجز

پولیس کو جب ایک نوجوان بزنس مین انکت چوہان کی لاش ان کی کار کے اندر سے ملی تو پہلے اسے دم گھٹنے سے ہونے والی موت کا معاملہ سمجھا گیا۔

تاہم، جیسے ہی پولیس نے اس کیس کا پردہ فاش کرنا شروع کیا تو یہ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا قتل نکلا۔ جسے اس کی گرل فرینڈ نے اس انداز میں انجام دیا کہ بالی ووڈ میں اس پر فلم بن سکتی ہے۔

خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو کوبرا سانپ سے ڈسوا کر مار ڈالا۔

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی ضلع میں بزنس مین انکت چوہان کی لاش ایک کار سے ملی، لاش پر سانپ کے ڈسنے کے نشانات تھے۔

پولیس کو شک اس وقت ہوا جب مقتول کی دونوں ٹانگوں پر سانپ کے ڈسنے کے نشانات پائے گئے۔

پولیس نے ےفتیش کی تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ نئے بوائے فرینڈ کی وجہ سے انکت کی گرل فرینڈ نے یہ خونی سازش رچی۔

ماہی کو دیپ کندپال کے روپ میں ایک نیا عاشق مل گیا تھا، جس کے بعد انکت کو اپنی گرل فرینڈ کا رویہ بدلا ہوا محسوس ہوا۔

انکت نے ماہی کو اس نے نئے عاشق سے ملنے سے منع کیا۔

گرل فرینڈ کو انکت چوہان کی مداخلت بالکل پسند نہیں آئی اور اس نے پرانے عاشق کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی۔

اس واردات کو انجام دینے میں نیا عاشق اور سپیرا بھی شامل تھا۔

انکت چوہان کو کمرے میں بلا کر ماہی نے شراب میں نشہ آور دوا ملا دی۔

انکت شراب پی کر بے ہوش ہو گیا۔

ماہی نے انکت چوہان کی دونوں ٹانگوں پر سانپ سے کٹوایا۔

پولیس کے مطابق، انکت کی گرل فرینڈ کی شناخت ماہی آریہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے تین دوستوں کی مدد سے انکت کو مارنے کے لیے سپیرے کی خدمات حاصل کی تھیں۔

پولیس اب ماہی کے دوست دیپ کندپال اور دو مددگاروں کی تلاش میں ہے۔

تفتیش کے دوران پولیس نے انکت کے کال ریکارڈز کو اسکین کیا تو ماہی کے بارے میں پتہ چلا۔

ماہی سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس سپیرے رمیش ناتھ تک پہنچی، جس نے دوران تفتیش انکت پر کوبرا چھوڑنے کا اعتراف کیا۔

ماہی نے سپیرے کو باور کرایا تھا کہ انکت ایک عادی شرابی ہے اور اس کے ساتھ زیادتی کرے گا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

انکت کی بہن ایشا کی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایف آئی آر درج کی اور کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس کی چار ٹیمیں تشکیل دیں۔

Murder

Boyfriend

King Cobra