Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکہ میں بچوں کے لیے آر ایس وی ویکسین کی منظوری

وائرس کے باعث اسپتالوں میں بچوں کے کیسزمیں بڑا اضافہ دیکھنےمیں آیا
شائع 20 جولائ 2023 10:59am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی حکام کی جانب سے چھوٹے بچوں کو سانس کے وائرس سے بچاؤ کے لئے پہلی ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ریسپائریٹری سنسیٹیئل وائرس ہرسال ہزاروں امریکی بچوں کو نشانہ بناتا ہے لیکن یہ وائرس بہت سے نوجوان اورضعیف لوگوں کیلئے بھی جان لیوا ہوسکتا ہے۔

گزشتہ سال اس وائرس کی وجہ سے امریکی اسپتالوں میں بچوں کے کیسزمیں ایک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے نوزائیدہ اور 2 سال تک کے بچوں کے لئے اس وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی منظوری دی ہے ۔

ایف ڈی اے کے ڈاکٹر جان فارلے کا ایک بیان میں کہنا ہےکہ اس ویکسین سے بلخصوص بچوں اور خاندانوں پراس وائرس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے یہ ویکسین تیار کی ہےجسے بیفورٹس کے نام سے فروخت کیا جائے گا۔

بیفورٹس لیبارٹری میں ایک اینٹی باڈی کا تیار کردہ متبادل ہے جو مدافعتی نظام کو اس وائرس سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

کینیڈا،یورپ اور برطانیہ میں بیفورٹس پہلے ہی منظور شدہ ہے۔

اس سے قبل امریکہ میں ہر سال 5 سال سے کم عمر کے تقریبا 58،000 بچوں کو آرایس وی کے لئے اسپتال میں داخل کیا جاتا ہے جس میں سے کئی سو جان سے جاتے ہیں۔

آر ایس وی تحقیق کے لئے سالوں کی ناکامیوں کے بعد دوا سازوں نے یہ کام سرانجام دیا ہے، مئی میں ایف ڈی اے نے گلیکسو اسمتھ کلائن اور فائزرکی عمررسیدہ افراد کے لے بھی دوآرایس وی ویکسینز کی منظوری دی تھی۔

توقع ہے کہ اگست میں ایف ڈی اے حاملہ خواتین کے لئے فائزر کی ویکسین کی منظوری دینے کا فیصلہ کرے جس کا مقصد نوزائیدہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

صحت

vaccine

America

children

life and style

Newborn Baby