Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گال ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار فتح، سعود شکیل کی ڈبل سنچری کا اہم کردار

قومی ٹیم نے سری لنکا کا 131 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2023 01:01pm
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

گال ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار فتح سمیٹ لی، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔ قومی ٹیم نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر

گال ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کے 131 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی اور ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے پانچویں روز 48 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور بابر اعظم نے پانچویں روز بیٹنگ کا آغاز کیا، تاہم کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

بابر اعظم کی وکٹ جب گری تو اس وقت پاکستان کا اسکور 79 رنز تھا۔

کپتان کی وکٹ گرنے کے بعد پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سعود شکیل کریز پر آئے اور ٹیم کیلئے 30 قیمتی رنز جوڑے۔

ٹیم کا اسکور جب 122 رنز تک پہنچا تو سعود شکیل بھی آؤٹ ہوگئے، جبکہ 127 کے مجموعے پر وکٹ کیپر سرفراز احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آغا سلمان اور امام الحق ناٹ آوٹ رہے۔ اوپنر بلے باز امام الحق نے 50 رنز بنائے۔

گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بابر اعظم

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یقیناً میچ جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے۔

انھوں نے کہا کہ مڈل آردڑ بلے باز سعود شکیل اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، سعود شکیل نے غیر معمولی اننگز کھیلی۔

کھیلا کا چوتھا روز

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 14 رنز کی مجموعی اسکور سے کیا تاہم کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 20، کوشل مینڈس 18 اور اینجیلو میتھیوز 7 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے نیشان مدھشکا 52، دنیش چندیمل 28، سمارا وکرما 11 جبکہ رمیش مینڈس 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ پراباتھ جے سوریا 10 رنز اور کاسون راجیتھا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سعود شکیل ڈبل سنچری

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل سری لنکن سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

گال ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ابتدائی 5 وکٹیں جلد گر گئی تھیں۔ اس کے بعد جب پاکستانی ٹیم انتہائی مشکلات کا شکار تھی تو س وقت سعود شکیل نے آغا سلمان کے ہمراہ ایک اینڈ سنبھالا، دونوں بیٹرز نے چھٹی وکٹ کے لیے 177 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔

سعود شکیل نے میراتھن اننگز کھیلتے ہوئے پہلے آغا سلمان کا ساتھ دیا اور اپنی سنچری مکمل کی، یہاں آغا سلمان اسٹمپ آؤٹ ہوئے تو یوں لگا جیسے پاکستانی بیٹنگ لائن جلد سمٹ جائے گی۔

تاہم نعمان علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد کے ساتھ کھیلتے ہوئے سعود شکیل نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔

مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالتے ہوئے 208 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انہوں نے 352 گیندوں کا سامنا کیا اور 19 چوکے لگائے۔

PCB

Galle Test

pakistan vs sri lanka

icc world test championship