Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

دو زخمی ہوگئے، ناکے پر فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار
شائع 20 جولائ 2023 02:13am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن ناکہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

بدھ کو نصف شب کے وقت ہونے والے حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

شہدا میں ہیڈکانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال متنقل کردیا گیا۔ فرار حملہ آوروں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے.

terrorist attack

peshawar

kp police