Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی امیر ترین شخصیات کون ہیں؟

ان شخصیات نے بڑے پیمانے پرپاکستان میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان کے شعبوں کو مضبوط کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 04:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگرچہ پاکستان ایک ترقی پذیرملک ہے لیکن اس کی مٹی نے کچھ ایسےامیرترین لوگوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے دنیا میں اپنا ایک نام نمایاں کیا ہے۔اس ملک میں پیدا ہونےوالوں نے برداشت،صبراورمحنت سے اس ملک کو ترقی کی را ہ پر گامزن کیا ہے۔

ان شخصیات نے بڑے پیمانے پرپاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے پاکستان کے شعبوں کو مضبوط کیا ہے۔

2023 میں پاکستان کے9 امیر ترین سرمایہ کاروں کی فہرست یہ ہے۔

1۔ شاہد خان

جولائی 1950 کو لاہورمیں پیدا ہونے والے امریکی نژاد پاکستانی شاہد خان کا شمار پاکستان کےامیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ شاہد خان 16 سال کی عمرمیں مزید تعلیم کیلئے امریکہ چلے گئے تھے۔

آٹوموٹِومینوفیکچرنگ کمپنی میں اپنی پہلی ملازمت کے دوران شاہد خان نے اپنی مرضی کے مطابق گاڑیوں اورٹرکوں کے لئے کار بمپر فراہم کرنے کے کاروبارپرغورکیا تھا۔

انہوں نے فلیکس اینڈ گیٹ کارپوریشن سے کام کا آغازکیا اوراسے 2020میں 8.89بلین ڈالرمالیت کی کمپنی میں تبدیل کیا جس کے مینوفیکچرنگ پلانٹس امریکہ،چین،ارجنٹائن،اسپین،جرمنی،کینیڈا اورمیکسیکومیں ہیں۔

شاہد خان آٹوموٹِو پارٹس کے سب سے بڑے عالمی سپلائرزمیں سے ایک بن چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے سب سے امیرترین شخص ہیں۔

2۔ انور پرویز

محمد انور پرویز 15 مارچ 1935 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ 1956ء میں21 سال کی عمرمیں انور پرویز اپنی قسمت آزمانے کے لئے ہجرت کر کے انگلینڈ چلے گئے تھے۔ برسوں تک وہ ٹیلی فون آپریٹر،بس کنڈکٹراورڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔

بلآخر انور پرویز نے 1963 میں لندن میں مسلم کمیونٹی کے لئے کشمیر کے نام سے اپنی پہلی گروسری اسٹور کھولی تھی جس کا نام بدل کر ببیسٹ وے رکھ دیا گیا تھا۔ یہ اسٹوربرطانیہ میں ہول سیلز کی چین بن گیا۔ یہ ہول سیلز ملز برانڈ برطانیہ کے مارکیٹ شئیر کا 18 فیصد ہے۔

انور پرویز کو 1992 میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کے افسر کے لقب سے نوازا گیا۔ 2000ء میں حکومتِ پاکستان نےان کو برطانیہ میں بطور پاکستانی ان کی خدمات پرہلال پاکستان سے بھی نوازا تھا۔

3۔ صدر الدین ہاشوانی

پاکستان کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکونزمیں سے ایک صدرالدین ہاشوانی بھی ہیں جو 900 ملین ڈالر کی دولت کے مالک ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان کےامیرترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز1960 میں اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ایک کمپنی قائم کرکے کیا جو 1970 کی دہائی تک ملک کی سب سے بڑی کاٹن ٹریڈنگ کمپنی بن چکی تھی۔

ہاشوانی ’ہاشو گروپ ’کے مالک ہیں جس کے تحت پئیر کانٹی نینٹل ہوٹلز،میریٹ ہوٹلز،تیل و گیس کمپنیاں اور دوا سازکمپنیاں کام کرتی ہیں۔

2014 میں انہوں نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ’سچائی ہمیشہ غالب آتی ہے‘ شائع کی۔

صدر الدین ہاشوانی کو پاکستان کے کاروباری شعبےمیں ان کی قابلِ ستائش خدمات پر نشانِ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

4۔ محمد منشا

پاکستان کی کاروباری برادری کا ایک معروف نام میاں محمد منشا فیصلا آباد کے ایک اشرافیہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہینڈن کالج لندن سے گریجویشن کی اور پاکستان واپس آکر نشاط گروپ کے سی ای او اور بانی بن گئے۔

نشاط ٹکسٹا ئل ملزان کے آباؤاجداد نے ایک خاندانی کاروبار کے طور پر چلایا تھا جو بعد میں نشاط گروپ میں تبدیل ہو گیا۔

نشاط ہوٹلز،آدم جی گروپ،ایم سی بی بینک،ڈی جی خان سیمنٹ،ایمپوریم مال،نشاط کیا موٹرزاورنشاط چونیاں گروپ ٹکسٹائل ملزمیاں محمد منشا کی سلطنت کے سنگ میل ہیں۔

ان کو2004 میں ستارہء امتیاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف تجارتی اداروں کے بورڈ ممبر کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں۔ میاں محمد منشا 2022 سے پاکستان کے امیر ترین شخص ہیں جن کی مجموعی مالیت 5 ارب ڈالر ہے۔

5۔ آصف علی زرداری

26 جولائی 1955 کو پیدا ہونے والے آصف علی زرداری کا تعلق زمیندار گھرانے سے تھا۔ تاہم بینظیربھٹوسے ان کی شادی تک انہیں عوام کی توجہ حاصل نہیں ہوئی۔ اس شادی سے ان کے سیاسی کرئیر کا آغاز ہوا۔

وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے صدر رہے۔ وہ ملک کی دوسری سب سے بڑی سیا سی جماعت پاکستان پپیلزرپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین کے عہدے پر بھی فائزہیں۔

انہوں نے زرعی،رئیل اسٹیٹ، صنعتی اور مشروبات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور وہ پاکستان کے ٹاپ 10 امیر ترین افراد میں شامل ہں ۔

6۔ ملک ریاض

8 فروری 1954 کو پیدا ہونے والے ملک ریاض حسین کا تعلق راولپنڈی کے ایک غریب گھرانے سے تھا۔ انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز ایک تعمیراتی کمپنی میں کلرک کی حیثیت سے کیا۔

اس شعبے میں اپنے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئےانہوں نے 1980 کی دہائی میں اپنی تعمیراتی کمپنی تشکیل دی۔

ان کا پہلا بڑا منصوبہ بحریہ کے کارکنوں کے لئے کمیونٹی کی تعمیر کا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے تعمیراتی منصوبوں کو ’بحریہ‘ کا نام دیا۔

بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹایاں راولپنڈی،لاہور،اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھرمیں موجود ہیں۔ بحریہ ٹاؤن ایشیاء کا سب سے بڑارئیل اسٹیٹ ڈیولپر ہے۔ ملک ریاض فلاحی کاموں میں بھی منسوب ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کمپنی آفات اور آفات کی صورت میں عطیات دینے اور مدد کرنے والی اولین کمپنوں میں سے ایک ہے۔

7۔ نواز شریف

ایک اور اہم سیاسی شخصت نواز شریف 25 دسمبر 1949 کو پیدا ہوئے۔ وہ لاہور کے ایک بااثراورخوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ اپنے والد کے ساتھ ایک خاندانی کاروبار چلاتے تھے تاہم ان کا کاروبار کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا کیونکہ ان کا سیاسی کریئر پھلتا پھولتا گیا تھا۔

ان کا خاندان اتحاد گروپ کا مالک ہے اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے۔انہوں نے 9 سال سے زائد عرصے تک پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔جب وہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے توان کو2017 میں پاناما پیپرز میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملازمت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اکتوبر 2018 میں ان کی بیما ری کی تشخیص ہوئی اورانہیں علاج کے لئے لندن جانے کی اجازت دے دی گئی۔کم از کم 1.6 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ نواز شریف پاکستان کے امیر ترین شخص ہیں۔

8۔ ناصر شون

ناصر شون کا شمارپاکستان کی کاروباری برادری کے ممتاز ناموں میں ہوتا ہے۔ شون گروپ کی مشہورشخصیت ناصر شون کا شمار پاکستان کے امیرترین افراد میں ہوتا ہے۔

شون گروپ ایک بہت بڑا گروپ ہے جس میں شون پراپرٹیز،دبئی لگون،شون بزنس پارک اور آئی سوئیٹس شامل ہیں۔

9۔رفیق محمد حببب

رفیق محمد حبیب نے تھل لمیٹڈ کی بنیاد رکھی۔ اس وقت حبیب شبیرٹائلزاینڈ سیرامکس لمیٹڈ،حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ، تھل لمیٹڈ اور ہاؤس آف حبیب (پرائیویٹ) لمیٹڈ مینوفیکچرنگ کےعہدے پرفائزہیں۔

رفیق محمد حبیب فیڈریشن آف پاکستان،چمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن اور 7 دیگر کمپنو ں کے بورڈ میں بھی ہیں۔

یہ بھی پاکستان کے امیر ترین شخص ہیں۔

پاکستان

Ranks

Rich

wealth