اے وی سی چیلنج کپ میں والی بال ٹیم کی عدم شرکت کے باعث پاکستان پر 20 ہزار ڈالرز جرمانہ
وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔
ایشین والی بال کنفڈریشن (اے وی سی) چیلنج کپ میں پاکستان والی بال ٹیم کی عدم شرکت کے باعث پاکستان پر 20 ہزار ڈالرز جرمانہ عاٸد کردیا گیا۔
اے وی سی چیلنج کپ رواں ماہ چاٸنیز تاٸی پاٸی میں کھیلا گیا، جبکہ یقین دہانی کے باوجود پاکستان ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔
چیلنج کپ میں پاکستان، آسٹریلیا اور ویتنام کے ساتھ گروپ ای میں تھا۔
وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔
قومی والی بال ٹیم 2016 میں بھی چاٸنیز تاٸی پے کے ایونٹ میں شرکت کرچکی ہے۔
پاکستان
fined
Asian Volley Ball Championship
مقبول ترین
Comments are closed on this story.